سینئر ہاکی چیمپئن شپ آج سے راولپنڈی میں شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ڈومیسٹک ہاکی کا پریمیئر ایونٹ قومی سینئر ہاکی چمپئن شپ کا 66واں ایڈیشن ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی میزبانی میں 05 سے 20 نومبر تک ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم، ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ 65 ویں قومی سینئر ہاکی چمپئن شپ کی درجہ بندی کے مطابق دس ٹیموں نے چمپئن شپ کے 66ویں ایڈیشن کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
،جس میں نیشنل بینک آف پاکستان، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پی آئی اے، پاکستان نیوی، پورٹ قاسم، پولیس، ایم پی سی ایل اور صوبہ پنجاب شامل ہیں جبکہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور صوبہ پنجاب کی ٹیموں نے لاھور میں ہونے والی حالیہ ٹرے ہاکی چمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد 66ویں قومی ھاکی چمپئن شپ 20ء کے فائنل راؤنڈ کیلئے جگہ بنالی تھی تاہم ٹاپ آٹھ ٹیموں میں سے کسی ایک ٹیم کے ڈراپ ہونے کی صورت میں ٹرے چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان ایئر فورس کو بھی ایونٹ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔قومی سینئرہاکی چمپئن شپ 20ء کے احسن طریقے سے انعقاد کے حوالے سے مندرجہ ذیل آفیشلز کو تعینات کیا ہے،جس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید محمد ظاہر شاہ-پشاور،اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن تنویر-اسلام آباد، حسن اختر-لاہور،محمد یاسین- راولپنڈی، ٹورنامنٹ آفیشلز طارق شیخ - این بی پی، شاہد گل۔ فیصل آباد، محمد زاہد۔ راولپنڈی، محمد ہارون۔ ڈی جی خان، جاوید صادق۔ میپکو۔ راؤ زین۔ بہاول نگر، شاہد ربانی۔ واپڈا،حق نواز۔،ری پور، سید علی عباس۔ گوجرانوالہ، ملک شفقت۔لاہور، حمزہ طفیل۔ پشاور، عبد القیوم ڈوگر۔ شیخوپورہ,ندیم اقبال-فیصل آباد, محمد یعقوب- لاہور شامل ہیں جبکہ ایمپائرزمنیجر راشد محمود بٹ۔لاہور،اسسٹنٹ ایمپائرزمنیجرز: جمیل بٹ۔ راولپنڈی،محسن علی خان۔ کراچی، رانا محمد خالد۔ فیصل آباد,ایمپائرز سہیل جنجوعہ۔ پی ڈبلیو ڈی پاکستان، یاسر خورشید۔ ریلوے،حافظ عاطف ملک۔لاہور، ہارون رشید۔ پشاور، امیر حمزہ۔ پی اے ایف، مظہر وسیم۔ ننکانہ صاحب، وقاص بٹ۔ واپڈا، کامران حسین۔ اٹک، محمود علی۔ پی آئی اے، فیصل سیام۔ کوئٹہ، عبد المنان۔ حیدرآباد، غلام محی الدین۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد ارشاد۔ آرمی، سید سبطین۔ این بی پی، بینش حیات- واپڈا،مبشرعلی۔ ایس بی پی شامل ہونگے.ایونٹ کو بہتر انداز میں انعقاد کے حوالے سے پی ایچ ایف کی جانب سے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کو پی ایچ ایف ایونٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔