کرکٹ کے لئے بے پناہ خدمات پر فخر ہے، ثناء میر

کرکٹ کے لئے بے پناہ خدمات پر فخر ہے، ثناء میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کومنظر عام پر لانے کیلئے پی سی بی اقدامات کررہا ہے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاا ٓغاز خوش آئند ہے مگر کھلاڑیوں کو کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ثناء میر نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم کے لئے ہمیشہ عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح رہی اور اسی وجہ سے کھیل سے دوری اختیار کرنے کے باوجود میر ی خدمات کو سراہا جاتا ہے جس کی بہت خوشی ہوتی ہے ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے پر امن ملک ہے اور یہاں پر جلد مکمل طور پر انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی ہوجائے گی زمبابوے کی ٹیم کے بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا ہے ٹی ٹونٹی سیریز بھی قومی ٹیم جیتے گی۔