ٹاپ و مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، انضمام

  ٹاپ و مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، انضمام

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی دفاعی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بیٹنگ لائن میں 'کچھ بدتمیز قسم کے بلے بازوں ' کی ضرورت ہے۔زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان نے امام الحق اور عابد علی کو کھلایا جو دونوں ایک جیسے کھلاڑی ہیں، اس سے پہلے امام اور فخر اوپننگ کرتے تھے تو فخر تیز کھیل کر سٹرائیک ریٹ زیادہ رکھتے تھے اور امام پورے 50اوورز کھیلتے ہیں۔ اگر یہ زمبابوے کی ٹیم نہ ہوتی تو ہمیں مشکل ہوتی۔

۔انضمام نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹاپ اور مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں جارح مزاجی کی ضرورت ہے،تیسرے نمبر پر بابر اعظم بیٹنگ کرتے ہیں اور ہٹنگ نہیں کرتے، رضوان اور حارث بھی اسی طرح کھیلتے ہیں، تو ہمارے پہلے پانچ کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں تھا جو بیچ میں تیز کھیل سکے،یہ سب اچھے کھلاڑی ہیں۔

لیکن مڈل آرڈر میں ایک سے دو بدتمیز قسم کے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو آج کل کی کرکٹ کھیل سکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -