پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی7 نومبر کو ہوگا

      پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی7 نومبر کو ہوگا

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3 بجکر 30منٹ پرشروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چی بھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ8نومبر کو جبکہ تیسرا اور ا?خری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -