بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کیلئے گرین سگنل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل مل جانے پر بابر اعظم ٹیسٹ قیادت سنبھالنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہو گئے ہیں تاہم باضابطہ اعلان سے قبل موجودہ کپتان اظہرعلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جن سے اس ضمن میں تاحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہیذرائع کا کہنا ہے کہ اظہرعلی کیلئے حالات ویسے بھی سازگار نہیں کیونکہ ان کی ٹیم سینٹرل پنجاب قائد اعظم ٹرافی کے ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھ چکی ہے۔
۔