واپڈا کے کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے،رانا جعفر علی

  واپڈا کے کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے،رانا جعفر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی سینئر ہاکی چمپئن شپ کا انعقاد ملک میں کھیل کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا اور اس سے کھیل کو نئے کھلاڑی دستیاب ہوں گے ان خیالا ت اظہار پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین لیسکو گلشن راوی کے چیئرمین رانا جعفر علی نے کھیلوں کے مقابلوں میں اظہارخیال کرتے کیا انہوں نے کہا کہ واپڈا کے کھلاڑی ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمدہوں گے انہو ں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد بہت ضروری ہے اسی طرح سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے راناجعفر علی نے مزید کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے۔
 اور زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب ثابت ہوا ہے امید ہے کہ جلد ہی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہوجائے گی۔