انسدا د ڈینگی پالیسی ہر سطح پر نافذ کی جائے، ڈپٹی کمشنر 

انسدا د ڈینگی پالیسی ہر سطح پر نافذ کی جائے، ڈپٹی کمشنر 

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس، ڈینگی لاروا کی تلفی اور مقدمات کا اندراج کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی پالیسی کو ہر سطح پر نافذ کیا جائے اور ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سروئلنس اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے کام کو مستقل بنیادوں پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کی روک تھام اور سدباب کے لئے ہر فرد قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں اور ڈینگی سروئلنس کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سپرے کا عمل جاری رکھیں اور ڈینگی لاروا کی تلفی کو موقع پر یقینی بنائیں۔ 

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -