الخدمت کوکورونا کے دوران خدمات پر شا ن پاکستان ایوارڈ دیا گیا

        الخدمت کوکورونا کے دوران خدمات پر شا ن پاکستان ایوارڈ دیا گیا

  

لاہور(پ ر)کورونا وبا کے دوران ملک گیربہترین خدمات کے اعتراف میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو شانِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور کو شانِ پاکستان ایوارڈ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسمیت حکومتی اورسیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ صدر پاکستان نے کورونا جیسی عالمگیر وبا کے دوران خدمات سرانجام دینے والے اداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ چوہدری محمد سرور نے حاضرین سے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے مشکل کی اس گھڑی میں سب سے زیادہ کام کیا۔

گورنر پاؤس میں کورونا ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک دیوار بھی قائم کی گئی ہے جس میں کورونا کے شہدا، رفاہی تنظیموں اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیروز کے نام درج ہیں، اس وال میں الخدمت فاؤنڈیشن کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ر محمد عبدالشکور نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف الخدمت کے رضا کاروں کی ان تھک محنت اور اللہ کے کرم کا نتیجہ تھا، بظاہر یہ ایوارڈ میرے ہاتھ وصول کر رہے تھے، مگر اصل میں یہ ایوارڈ ریاست پاکستان الخدمت کے ہزاروں بے خوف، جفاکش اور بے غرض رضاکاروں کوعطا کر رہی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -