مورخ عبدالرحمان شوق کی برسی 

  مورخ عبدالرحمان شوق کی برسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)برصغیر کے نامور ادیب اور مورخ عبدالرحمان شوق کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک مقامی ہوٹل میں تقریب میں مقررین نے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور آخر میں دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

 یاد رہے کہ مرحوم ساڑھے تین سو سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں جن میں تاریخ اسلام اور حیات خالدؓ سرفہرست ہیں۔ عبدالرحمان شوق 1971ء میں وفات پا گئے تھے اور مرحوم آغا شورش کاشمیری کے ہم عصر اور معروف صحافی خالد کاشمیری کے دادا تھے۔