کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 33دکانیں، 7ہوٹل سیل 

  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 33دکانیں، 7ہوٹل سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور  (جنرل رپورٹر)کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی شکایت پر مین بلیوارڈ گلبرگ اور لاہور سنٹر میں کاروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے 17 دکانوں سمیت راڈو واچ لیڈر شپ کو مین بلیوارڈ اور 16 دکانوں کو لاہور سنٹر میں سیل کر دیا۔ مجموعی طور پر 33 دکانوں جبکہ 07 ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد کھلا ہونے پر سیل کر دیا گیا۔ریسٹورنٹس میں برننگ، گانچے، موکا، بمبو یونین، گلوریہ جینز، پیتھوس اور دیگر کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے مقررہ وقت رات 10 بجے تک دکانوں اور ریسٹورنٹس کو بند کروانے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دکانیں اور ریسٹورنٹس وقت کی خلاف ورزی کریں گے ان کو سیل کر دیا جائے گا