دفاعی اداروں کا تقدس اور تحفظ ہمارا فرض ہے،شمسہ علی

 دفاعی اداروں کا تقدس اور تحفظ ہمارا فرض ہے،شمسہ علی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں کا تقدس اور تحفظ ہمارا فرض ہے اور وزیراعظم اور تحریک انصاف ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ہماری حکومت ریاستی اداروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کریگی۔

 اس لئے اپوزیشن کے دفاعی اداروں پر تمام جملے ناکام ہوگئے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ اپوزیشن اور پاکستان کمے مفادات الگ الگ ہیں کیونکہ ہماری حکومت نے اپوزیشن کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی ادارے کا تقدس اور تحفظ سب کا اخلاقی فرض ہے اس پر اپوزیشن سے کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپوزیشن کی طرف سے تمام جملے ناکام بنائے جائیں گے۔ ماضی کے حکمرانوں کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اس پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ کا یہ مطلب نہیں کہ جو منہ میں آئے وہ بول دو۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد بھی کوئی چیز ہے جس سے ن لیگ واقف نہیں ہے۔ اپوزیشن کو اپنی حرکتوں کا جواب دینا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -