حضور سرور کونین ؐ کی محبت ایمان کامل کیلئے ناگزیر ہے،فدا حسین

      حضور سرور کونین ؐ کی محبت ایمان کامل کیلئے ناگزیر ہے،فدا حسین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  حضور سرور کونین ؐ کی محبت ایمان کامل کیلئے ناگزیر ہے۔ مغرب کا انتہا پسند اور متعصبانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔فرانس نے امت مسلمہ کو زچ کرنے کیلئے امن عالم داو پر لگا دیا۔ عالمی برادری شر کا راستہ  روکے ان خیالات کا اظہارپاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو  یہودیت کا سیاہ چہرہ ہے۔

مغرب کے انتہا پسند اور متعصبانہ نظریات بے نقاب ہورہے ہیں۔ 

قرآن مجید کی تعلیمات کی حقانیت آج آشکار ہوچکی ہے کہ یہود و نصاری واقعی کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے۔ او آئی سی اور اقوام متحدہ دنیا کو مزید آگ اور تباہی سے بچانے کیلئے شرانگیزیوں اور نفرت کا راستہ روکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -