محفل میلادؐ

 محفل میلادؐ

  

لاہور(پ ر)الفافرو ویلفیئر سوسائٹی فتح گڑھ کے زیراہتمام محفل میلاد 7نومبر کو ہو گی،سرپرست اعلیٰ طارق محمود،حافظ حفیظ الرحمن،میاں محمد ریاض،میاں اعظم اور ظہیر الدین بابر خصوصی خطاب کرینگے۔

محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کی صدر لاہور محترمہ سیدہ روبینہ عامر نے کہاکہ حضور نبی کریم ؐ کی آمد بلاشبہ تمام جہانوں کے لئے باعث رحمت ہے، آپ ؐ کی دنیامیں تشریف آوری اللہ تعالیٰ کا انسانیت پر احسان عظیم ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ تقریب سے محترمہ عارفہ افتخار نے بھی خطاب کیا۔ محفل میلاد میں محترمہ نبیلہ حمید، محترمہ جمیلہ، محترمہ بشریٰ حمید سمیت خواتین کی کثیر تعداد شریک تھیں۔ اس موقع پر لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ کی کمیونٹی ورکرز کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف زبردست احتجاج بھی کیا گیا۔محفل میلاد کے اختتام پر بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم میں درودوسلام کے نذرانے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -