ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کا فری میڈیکل کیمپ،200مریضوں کا چیک اپ

ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کا فری میڈیکل کیمپ،200مریضوں کا چیک اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)  ٹرانسپیرنٹ ہینڈلاہور کی طرف سے فری میڈیکل وہیپاٹائٹس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ 14 رکنی میڈیکل ٹیم نے ڈھوک سجاول میں ایک روزہ مفت میڈیکل و یرقان کیمپ میں شرکت کی۔چکوال کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ، بلڈ شوگر کا ٹیسٹ اور مفت ادویات بھی دی گئی۔  کیمپ ڈایریکٹر آپریشن راحیل عباس کی سربراہی میں ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر عبدالرحمان اور ڈاکٹر بشریٰ اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ ٹرانسپرینٹ ہینڈ گزشتہ 5 سالوں میں ایک ہزاروں مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات دے چْکا ہے۔ اور ماہانہ کروڑوں روپے سے مفت آپریشن بھی کیے جاتے ہیں۔ رمیزہ معین سی ای او ٹرانسپیرنٹ ہینڈانھوں نے اپیل کی کے کرونا کے دوسری لہر میں بھی عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہییں۔ کرونا کی گذشتہ لہر میں ٹرانسپیرنٹ ہینڈ نے مفت ماسک، فیس شیلڈز، گاون، و دیگر اشیاعہ پورے پاکستان کے ہر اضلاع میں مفت تقسیم کیں۔ ٹرانسپیرنٹ ہینڈ مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کرے گی۔ میں خصوصی اپیل کروں گی مخیر حضرات سے کے مشکل کی اس گھڑی میں ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کا ساتھ دیں۔ اپنے عطیات ہمارے ادارے کو دیں تاکہ مزید لوگوں کی مدد کی جا سکے۔