کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانے والے فزیو تھراپسٹ9ماہ سے تنخواہ کیلئے در بدر
لاہور(جنرل ر پورٹر)کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے گریڈ 17 میں 100 فزیوتھراپسٹ کو گزشتہ 9 ماہ سے نہ تنخواہ دی گئی اور نہ ہی ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی جس سے یہ فزیوتھراپسٹ دربدر ہو گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ ان فزیوتھراپسٹس نے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں نہ صرف فیزیوتراپی کے یونٹ آباد کیے بلکہ ٹیچنگ ہسپتالوں پر مریضوں کا لوڈ بھی کم کیا۔ اس حوالے سے آل پنجاب فیزیو تھراپسٹ ایسوسی ایشن اور پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کا کہنا ہے کے فزیوتھراپسٹ کے ساتھ ظلم مت کیا جائے اور ان کے مسائل حل کئے جائیں۔ پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے صدر جاوید دین چیئرمین حاجی غلام حسین لیگل رنگ کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ، عاصم نثار ٹیپو ایڈوکیٹ اور لاہور کے صدر حافظ اکمل صادق نے کہا ہے کے وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔