حضور پاکؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے،ساجد محمود

  حضور پاکؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے،ساجد محمود

  

لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام بسلسلہ (ہفتہ رحمت اللعالمین) سیرت الرسول  ؐ کانفرنس شعبہ اسلامک بنکنگ اینڈ فنانس،سیکرز کلب اور یوتھ امپاورمنٹ منہاج یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔سیرت الرسول ؐکانفرنس میں  مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ نے ڈف کے ساتھ ترنم سے  بارگاہ رسالت  ؐمیں نعت رسول مقبول  ؐ پیش کیں۔ کانفرنس میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،ڈین فیکلٹی آف لینگویجز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر فخرا لحق نوری، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اکنامکس،بنکنگ اینڈ فنانس ڈاکٹر سلیم اشرف، سربراہ شعبہ اردو منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر مختار عزمی نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ حضور اکرم  ؐ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے۔

ہیڈ اسلامک اکنامکس،بنکنگ اینڈ فنانس  ڈاکٹر سلیم اشرف نے کہا کہ آپ  ؐ نے ریاست مدینہ میں جو معاشی نظام ر ائج کیا تھا آج وہ نظام اسلامک بنکنگ کی شکل میں پاکستان سمیت مغربی ممالک میں پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔کانفرنس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن منہاج یونیورسٹی لاہور میجر(ر) سلمان جہانگیر، کوارڈینیٹر سیکرز کلب عمارہ مقصود،ڈائریکٹر ایڈمیشن شاہد نفیس سمیت مختلف تعلیمی شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -