وزیراعظم کا صنعتکاروں کیلئے پیکج خوش آئند ہے،خرم شیرزمان 

وزیراعظم کا صنعتکاروں کیلئے پیکج خوش آئند ہے،خرم شیرزمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا صنعتکاروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے۔توقع ہے کہ اس پیکیج سے صنعتی سیکٹر بڑے بحران سے نکل جائیگا۔ ملکی معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے جتنے اقدامات کئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ملک میں پھیلنے سے ہماری معیشت پر گہرا اثر پڑا تھا۔ ملکی ترقی کے لئے لازم ہے کہ ملک میں معاشی حالات کو بہتر کیا جائے اور وزیراعظم کے فیصلوں سے ملکی معاشی صورتحال دن بدن مستحکم ہورہی ہے۔ حکومت کو سلیکٹڈ کہنے والے اب اپنا منہ چھپارہے ہیں۔صنعتی شعبوں کا پہیہ اب 24 گھنٹے چلے گا۔پی ڈی ایم اور بھارت کی سازشوں کے باوجود ملک بہتری کی طرف گامزن ہے۔انشاء اللہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں ہم پاکستان کو معاشی طور پر طاقتور اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے بغض میں اندھی پی ڈی ایم قیادت ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ مودی کے پیروکار اور بھارت میں سرمایا کاری کرنے والے ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ لیکن پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ملک دشمن ایجنٹ کو مسترد کر چکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -