سندھ روڈ نیٹ ورک ماسٹر پلان کی تیاری جلد شروع ہوگی 

سندھ روڈ نیٹ ورک ماسٹر پلان کی تیاری جلد شروع ہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پروونشل روڈ امپروومنٹ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو)) پروجیکٹ (ایس پی آر آئی پی ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ سندھ کے تحت سندھ روڈ نیٹ ورک ماسٹر پلان کی تیاری 2 ہفتوں سے شروع کی جائے گی جس میں صوبہ سندھ میں ادارہ جاتی مضبوطی اور تربیت بھی شامل ہے جو 3 نومبر سے 19 نومبر تک شروع ہوگی۔  ٹی او آرز کے مطابق، ایم / ایس ای سی آئی ایل نے ایس پی آر آئی پی، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسران اور عہدیداروں کے لئے مذکورہ مقامات پر ادارہ  کومضبوط بنانے کا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ کورسز کا اہتمام انجینئروں کی اداراتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے اور انجینئرنگ کے میدان میں جدید تیکنیک اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح کے مبصرین کو لیکچر دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کورسز / تربیت ایس پی آر آئی پی کے انجینئرز اور عملے کو دی جائے گی جس میں ایچ ڈی ایم 4 استعمال کرتے ہوئے پراجیکٹ کی تشخیص اور رامس کے ساتھ انضمام، ایچ ڈی ایم 04 پر ہینڈس ٹریننگ، پروجیکٹ سیف گارڈنگ (ماحولیات، آبادکاری اور معاشرتی) روڈ سیفٹی آگہی اور ورکشاپ شامل ہیں۔ ، روڈ اثاثہ مینجمنٹ سسٹم، ڈبلیو ایس ڈی میں تصور اور درخواست کا تعارف، پروجیکٹ بیس کنٹریکٹ / مینجمنٹ ایجنسی کے معاہدے، ماہرین کے ذریعہ روڈ کی بحالی کی تکنیک، سابق چیف انجینئر پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس پی آر آئی پی مشتاق احمد میمن، سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو، سابق چیف انجینئر، ماہرین تربیتی سیشنوں کے دوران اپنے لیکچر بھی دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -