محمد عارف یوسف جیوا نائب صدر کے امیدوا ر نامزد

محمد عارف یوسف جیوا نائب صدر کے امیدوا ر نامزد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سابق چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا  کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کارمرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات برائے سال 2020-21   میں نائب صدر کے امیدوار کے لیے  یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔ واضح رہے کہ عارف یوسف جیوا  آباد کے چیئرمین اور سینئر وائس چیئرمین رہ چکے ہیں اور اپنے ٹینور کے دوران تعمیراتی شعبے کے لیے انھوں نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں،اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کی عمارت کی تعمیر بھی عارف یوسف جیوا کا ہی کارنامہ ہے۔بطور چیئرمین آباد انھوں نے کراچی میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی کے خلاف بھرپور مہم چلائی   اور تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دلانے کے لیے انھوں نے طویل جدوجہد کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -