زندگی کو بھرپور طریقہ سے گزارنے کی ضرورت ہے، بشری

زندگی کو بھرپور طریقہ سے گزارنے کی ضرورت ہے، بشری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ زندگی اللہ پاک کی جانب سے ایک حسین تحفہ ہے اس کی قدر کرتے ہوئے اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔ اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار ہی ملتی ہے اس لیے اس میں کچھ ایسا کر جائیں کہ آپ کے جانے کے بعد بھی لوگ آپ کو یاد رکھیں۔ بشری انصاری ان دنوں ڈرامہ سیریل ”زیبائش“ میں دکھائی دے رہی ہیں اور ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔ جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

مزید :

کلچر -