افغانستان،صوبہ قندوز میں دھماکے سے 6افراد ہلاک، 14زخمی

      افغانستان،صوبہ قندوز میں دھماکے سے 6افراد ہلاک، 14زخمی

  

قندوز، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد میں ہونیوالے دھماکے میں 6 عام شہری ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات مقامی عہدیدار قدرت اللہ صافی نے بدھ کے روز بتائی۔مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر عہدیدار نے بتایا کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسی دوران نام نہ بتانے کی شرط پر ایک مقامی شخص نے شِنہوا کو بتایا کہ بدھ کیاوئل میں مقامی وقت کے مطابق ایک بجے فوجیوں نے ضلع خان آباد میں ایک چھوٹا اڈہ خالی کر دیا اور علاقے میں موجود طالبان عسکریت پسندوں نے دیہاتیوں سے کہا کہ وہ متروک فوجی اڈے پر جائیں اور جو کچھ وہاں دستیاب ہے اٹھا لیں۔مقامی شخص نے مزید بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا جب لوگ اڈے کے اندر سے قابل استعمال اشیا اکٹھی کرنے میں مصروف تھے۔

 دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -