ترکی، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہو گئی، امدادی کارروائیاں مکمل

ترکی، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہو گئی، امدادی کارروائیاں مکمل

  

استنبول(شِنہوا)ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں آنیوالے شدید زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 116 افراد ہلاک اور 1 ہزار 35  زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات آفات اور ہنگامی انتظامیہ اتھارٹی(اے ایف اے ڈی)نے بدھ کے روز بتائی۔ایک تحریری بیان میں اے ایف اے ڈی نے کہا کہ 137 شہری اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اے ایف اے ڈی کے سربراہ مہمت گلوگلو نے اپنے ٹویٹراکانٹ پر اعلان کیا کہ گرنے والی تمام 17 عمارتوں میں امدادی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس سے قبل حکام نے کہا تھا کہ کھنڈرات سے مجموعی طور پر 107 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔

 ترکی، زلزلے 

مزید :

صفحہ اول -