ویانا میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
ویانا(آئی این پی)یورپی ملک آسٹریا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری جہادی تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ ویانا میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ دو روز قبل مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ حملہ آور کو پولیس نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ دریں اثنا پولیس نے اس حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں کم از کم چودہ افراد کو عارضی بنیادوں پر گرفتار کر لیا ہے۔ قبل ازیں سکیورٹی حکام نے کسی مزید ممکنہ حملے کے پیش نظر عوام سے گھروں پر اور محتاط رہنے کی اپیل کی تھی۔
داعش