وفاق کا نندی پورپاورپلانٹ کرپشن کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنیکافیصلہ 

وفاق کا نندی پورپاورپلانٹ کرپشن کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنیکافیصلہ 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نندی پورپاورپلانٹ کرپشن کیس ایف آئی اے کے حوالے کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں  وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب  نے کہا پی ایس اوکو 80 ارب کی ادائیگی روک کرپلانٹ تعمیرکیا گیا،سیکرٹری پاورڈویژن کوہدایت کی ہے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کیاجائے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ ایف آئی اے فیول ادائیگی کیلئے مختص رقم کے استعمال کی تحقیقات کریگا،ایف آئی اے فرنس آئل کے نقصانات کے حوالے سے بھی تحقیقات کرے گا،یہ سابق حکومت کی جانب سے فنڈزکے غلط استعمال کاکیس ہے۔

عمر ایوب 

مزید :

صفحہ اول -