عالمی تبلیغی اجتماع آج سے رائے ونڈ میں شروع ہو گا
لاہور (آن لائن) عالمی تبلیغی اجتماع آج(جمعرات) سے رائے ونڈ میں شروع ہوگا جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،صحت سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع آج (جمعرات)بعد از نماز عصر رائے ونڈ میں شروع ہوگا،اجتماع کے شرکاء کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،آٹھ ڈویژن سے 60ہزار کے لگ بھگ افراد امسال اجتماع میں شرکت کریں گے،امسال اجتماع کا صرف ایک ہی سیشن ہوگا،کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے سرکاری سطح پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،پنڈال میں سپرے کروادیا گیا ہے،شرکاء اجتماع کو اس بار حلقہ بیرون میں ٹھہرایا جارہا ہے،غیر ملکی مہمانوں کی پنڈال میں شرکت منع کردی گئی ہے،غیر ملکی مہمان عالمی تبلیغی مرکز میں ہی قیام کریں گے
تبلیغی اجتماع