پولیس میں 5700بھرتیوں کی منظوری،101تھانوں کو اراضی جلد منتقل کی جائے: عثمان بزدار

        پولیس میں 5700بھرتیوں کی منظوری،101تھانوں کو اراضی جلد منتقل کی جائے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کے تحفظ کیلئے مخصوص موبائل ایپ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن،ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نو تعمیر شدہ انوسٹی گیشن سینٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سلامی دی۔ وزیراعلیٰ نے لان میں پودا لگایا اور انوسٹی گیشن کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نوتعمیر شدہ پولیس انوسٹی گیشن کمپلیکس میں اعلیٰ سطح کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی اور پولیس میں 5700 بھرتیوں کی منظوری دی۔ اجلاس میں گونگے بہرے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے قانون سازی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 101 تھانوں کو اراضی کی منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پنجاب میں پولیس کا اچھا نظام لانا چاہتے ہیں۔ پولیس عوام کو بہترین سروس دے، تمام وسائل مہیا کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہر پولیس افسر کو میرٹ پر کام کرنے کی آزادی میسر ہے۔ٹریفک اور ہائی وے پولیس کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں انوسٹی گیشن کے عمل کو مرکزی انوسٹی گیشن سینٹر سے مانیٹر کریں گے۔ پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن کے درمیان اشتراک کار کو بہتر بنایا جائے۔مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے معیاری انوسٹی گیشن بہت ضروری ہے۔پہلی مرتبہ انوسٹی گیشن کیلئے ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات اور پولیس میں رشوت کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وسائل دیئے، پولیس اب کام کرکے دکھائے۔نئی گاڑیاں سکواڈ اور سکیورٹی کی بجائے پولیس سٹیشنز کو دی جائیں گی جبکہ 150 نئی گاڑیاں ضروریات کے مطابق تھانوں تک پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انوسٹی گیشن فیاض احمد دیو نے انوسٹی گیشن کے نئے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی اور اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردار عثمان بزدار اپنے دفتر سے نکل کر اچانک دیپالپور اور اوکاڑہ کیلئے روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ نے اوکاڑہ اور دیپالپور کے سہولت بازاروں کے دورے کئے اور عوام کو ایک کلو کی بجائے دو کلو چینی کے پیکٹ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ دیپالپور آمد کے بعد وزیراعلیٰ پولیس وین میں بیٹھ کر سہولت بازار پہنچے۔ مقامی اور ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ کی آمد سے قطعاً بے خبر تھی۔ شہری وزیراعلیٰ کو بغیر پروٹوکول اپنے درمیان دیکھ کر حیران ہو گئے۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے سہولت بازاروں کے انتظامات، اشیاء کے معیار اور نرخ کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے سہولت بازار کو تسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے دیپالپور میں شہریو ں کو اپنے پاس بلا لیا اور ان سے مسائل دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے سٹاف افسر کو شہریوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے خریداری کیلئے آنے والی خواتین سے بھی گفتگو کی اور سہولت بازار کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اوکاڑہ کے سہولت بازار میں ٹائیگر فورس کے جوانوں نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ رضاکارانہ طور پر عوامی خدمت سرانجام دینے پر انہیں سراہا۔  سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی جس میں صوبے میں سرمایہ کاروں کو فراہم کردہ سہولتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہاہے۔ صوبے میں سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا صنعتی شعبے کے لئے خصوصی توانائی پیکیج سرمایہ کاری میں فروغ کا باعث بنے گا۔
عثمان بزدار


اوکاڑہ (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اوکاڑہ پہنچ گئے اوکاڑہ وزیر اعلی پنجاب نے سہولت بازار کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر عثمان علی کوبہتر اقدامات کرنے پر شاباش دی، اوکاڑہ وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرپرائز وزٹ کا مقصد اداروں کی کارکردگی چیک کرنا ہے اوکاڑہ صوبہ بھر میں سرپرائز وزٹ جاری رکھوں گا عثمان بزدار اوکاڑہ صوبائی کابینہ میں تبدیلیاں روٹین کا کام ہے عثمان بزدار  اوکاڑہ اپوزیشن جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں ہے آپ کو پریشانی ہے تو بتا دیں عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اچانک سہولت بازاروں کے سرپرائز وزٹ کے لیے پہلے دیپالپور پہنچے بعد ازاں اوکاڑہ پہنچ گئے ہیلی پیڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں پنجاب حکومت عام مارکیٹ سے کم ریٹ پر اشیا ضرور یہ کی قیمتیں کم ہیں جس کا فائدہ عام شہری کو براہ راست مل رہا ہے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ سے اداروں کی کارکردگی کا علم رہتا ہے اس لیے یہ سرپرائز وزٹ جاری رکھوں گا میڈیا کے سوال پر صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کے سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ یہ روٹین کا کام ہے اس میں ایسی کوء بات نہیں مزید تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں پی ڈی ایم کے جلسوں کے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا حکومت پریشان ہے تو عثمان بزدار نے کہا حکومت پریشان نہیں ہے آپ کو کوئی پریشانی ہے تو بتا دیں انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے عثمان بزدار نے مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں وزیر اعلی لاہور روانہ ہو گئے۔انہوں نے دیپال پور پریس کلب وانجمن صحافیاں (رجسٹرڈ) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنا حکومت کی ترجیح جلد مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا تمام وارڈز کا جائزہ لیا اور شہریوں کو بہترین طبی سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی ان کے ساتھ صوبائی وزیر صمصام بخاری اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق ارشادخاں اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
 عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -