تحریک انصاف کی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا: بلاول بھٹو

تحریک انصاف کی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استور(آئی این پی)   پیپلزپارٹی  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے،پہلے زراعت تباہ کی اب کسانوں سے احتجاج کاحق بھی چھین لیا گیا،انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت کم کر کے عام آدمی پر بوجھ ڈالا جا رہا  ہے۔بدھ کواستور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہاہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے، انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آج عوام تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری کامقابلہ کر رہے ہیں،  پہلے زراعت تباہ کی اب کسانوں سے احتجاج کاحق بھی چھین لیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے، عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کی ہے، ہمارا دور آیا تو گلگت بلتستان کو شناخت دی گئی، یہاں کے نوجوانوں کو ملک بھر کے اداروں میں نوکری دلوائی، ہم نے جو جو کام کئے اس کا فائدہ آج تک ہورہاہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان بھر میں ایک ہی جماعت ہے جو غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ و خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج تک غربت کا مقابلہ کررہاہے، سرکاری ملازمی کی تنخواہ میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا، سات سال ہوگئے ہیں تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا، سندھ حکومت نے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا اور پنشن بھی بڑھائی، ہم باقیوں کی طرح عوام  کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -