پاکستان کے وجود پر حملہ، دفاعی حصار توڑنے کی کوشش کرنیوالوں کی زبان کھینچ لینگے: فردوس عاشق

    پاکستان کے وجود پر حملہ، دفاعی حصار توڑنے کی کوشش کرنیوالوں کی زبان کھینچ ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جلسے اور جلوسوں کی آڑ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسے ضرور کرے لیکن اگر کسی نے پاکستان کے وجود پر حملہ آور اور دفاعی حصار کو توڑنے کی کوشش کی تو ایسی زبانوں کو کھینچ لیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے۔ پاکستان کے بیرونی دشمنوں نے حملہ کیا ہوا ہے جبکہ ہمارے سیاستدان بیرونی آقاؤں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں نادان دوستوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز وہ مچھلی ہیں جو اقتدار کے بغیر تڑپ رہی ہے۔ انہوں نے دس سال اقتدار کے مزے لوٹے۔ شہنشاہ عالم کی راج کماری کو عوام کا نہیں، اقتدار کا درد ہے۔ انھیں 2023ء تک اقتدار کا درد محسوس ہوتا رہے گا۔ تحریک انصاف کا منشور عام آدمی کو با اختیار بنانا ہے۔ ہم عوام کو ریلیف دے کر ان کے درد میں اضافہ کریں گے۔اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی تپش کو میرے سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ مہنگائی کا چیلنج ہے لیکن اس کے پیچھے وجوہات کو بھی جاننا ہوگا۔ یہ مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کی دی ہوئی تکلیف ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کسان اتحاد سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کے چورن پر اوس پڑ گئی ہے۔ 

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -