روزویلٹ ہوٹل کو نہیں بیچا جائے گا، چیف ایگزیکٹوآفیسرپی آئی اے

روزویلٹ ہوٹل کو نہیں بیچا جائے گا، چیف ایگزیکٹوآفیسرپی آئی اے

  

کراچی (این این آئی) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ نئے گوادر ائیرپورٹ کے مکمل ہونے کے بعد پر پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا۔چیمبر آمد پر صدر راولپنڈی چیمبرز محمد ناصر مرزا، سہیل الطاف اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ میٹنگ کے دوران چیمبرز کے عہدیداروں کی جانب سے اسلام آباد سے گوادر کی براہ راست پرواز کی شروع کرنے اور افغانستان، یورپ و امریکہ کی پروازیں چلانے اور بڑھانے کی درخواست کی گئی۔سی ای او پی آئی اے نے چیمبر عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ان کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ پروازیں ملکی مفاد میں چلائی جائیں گی تاہم ابھی گوادر ائر پورٹ کے رن وے کی کم طوالت اور ری فیولنگ کی سہولت نا ہونے کے باعث ابھی پروازیں براستہ کراچی چلانا مجبوری ہے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکہ کی براہ راست پروازوں کا دارومدار پابندی کے خاتمے سے ہے۔پی آئی اے نے اپنے حصے کے اقدامات مکمل کرلئے ہیں اب فیصلے کا انتظار ہے جس میں ریگولیٹر نے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انھوں نے ببانگ دہل سب کو یقین دلایا کہ امریکہ میں موجود روزویلٹ ہوٹل کو نہیں بیچا جائے گا اور نہ ہی کبھی اس قسم کی کوئی تجویز کبھی زیر غور آئی۔ ہوٹل پر تمام قرضے اتار کر حکومت پاکستان کی ملکیت محفوظ کر لی گئی ہے۔ 

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -