الیکشن کے روز لاکھوں امریکیوں کو گھر پر رہنے کی پراسرارکالز موصول
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں صدارتی انتخاب والے دن لاکھوں امریکیوں کو گھر پر رہنے کی تاکیدی کالز موصول ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا میں لاکھوں شہریوں کو خودکارکال (روبوکالز) موصول ہوئیں جن میں شہریوں کو تاکیدکی گئی کہ یہ گھر پر رہنے کا وقت ہے،گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ان پْر اسرار کالز کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ روبو کالز کی تحقیقات کرنے والے اداریکے مطابق ایسی روبو کالز شہریوں کو ایک سال سے کی جا رہی ہیں، لیکن منگل کو ان کالز کی بڑی تعداد ریکارڈ ہوئی ہے۔ایف بی آئی کاکہنا ہیکہ وہ ان خودکارکالزکی خبروں سے باخبر ہیں تاہم ادارے کی جانب سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔
پراْسرارکالز