امریکی ایوان نمائندگان میں   کس کی کتنی اکثریت ہے؟ 

  امریکی ایوان نمائندگان میں   کس کی کتنی اکثریت ہے؟ 

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی کل435 نشستیں ہیں۔اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان (صدر کا انتخاب اس سے الگ ہے) میں  ڈیموکریٹک پارٹی نے189 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ری پبلیکن پارٹی 182 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ری پبلیکن پارٹی کی کوشش ہے کہ اس مرتبہ ایوان میں اکثریت حاصل کی جائے تاکہ ٹرمپ کی کامیابی کی صورت میں قانون سازی میں آسانی ہو جب کہ ڈیموکریٹس کی بھی خواہش ہے کہ وہ اپنی برتری کا دفاع کریں تاکہ صدارتی انتخاب میں بائیڈن کی کامیابی یا ناکامی دونوں صورتوں میں ایوان زیریں میں اپنی برتری قائم رکھ کر ٹرمپ کی جانب سے من پسند قانون سازی کو روک سکیں۔

  ایوان نمائندگان

مزید :

صفحہ اول -