آئی جی سندھ کیساتھ پیش معاملے پر سندھ اسمبلی کی قرارداد وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال 

   آئی جی سندھ کیساتھ پیش معاملے پر سندھ اسمبلی کی قرارداد وفاقی وزارت داخلہ ...

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ مشتاق مہر کیساتھ پیش آنے والے معاملے پر سندھ اسمبلی کی قرارداد وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے ساتھ پیش آنے والے معاملے پر سندھ اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ سندھ اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا تھا۔سندھ اسمبلی کی قرارداد وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی جس میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی پولیس فورس کی خدمات و قربانیوں کو سراہتی ہے۔ سندھ اسمبلی کی قرارداد مزید کارروائی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ، محکمہ داخلہ، محکمہ بین الصوبائی رابطہ کو بھی ارسال کی گئی۔

   آئی جی سندھ 

مزید :

صفحہ اول -