ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے
پشاور(آئی این پی) قومی ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے۔سابق ہاکی کپتان عبدالرشید کی عمر 79برس تھی اور وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ عبدالرشید جونیئر اولمپک گیمز میں گولڈ، سلور، برونز میڈل لینے والے واحد لیجنڈ کھلاڑی تھے۔رشید جونئیر ہاکی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کیمنیجر بھی رہے۔رشید جونئیر کئی ہفتوں سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ رشید جونئیر کی بیماری کے دوران حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہ کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی جائے گی۔1968اور 1972میں اولمپیئن عبدالرشید جونیئرسب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے وقت تک پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 96گول کیے تھے۔