80ء میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج دبئی میں ٹاور کا مالک ہے: چیئر مین نیب 

80ء میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج دبئی میں ٹاور کا مالک ہے: چیئر مین نیب 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ 1980 میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج دبئی میں ان کے ٹاورز ہیں،نیب نے ان پر ہاتھ ڈالا اورپوچھ رہا ہے غیرقانونی کام کیوں کیے؟۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال سے صدر گوادر چیمبرآف کامرس نے ملاقات کی،اس موقع گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتی ہے،بزنس کمیونٹی کا معاشی ترقی میں اہم کردارہے،انکم اورسیلزٹیکس کے معاملات ایف بی آرکومنتقل کر دیئے ہیں۔ ملک 43ہزارارب روپے کا مقروض ہے، یہ پیسہ کہاں خرچ ہوا؟،ہسپتالوں میں بیڈز نہیں،طلبا کوداخلے نہیں مل رہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ 1980 میں جس کے پاس ایک ٹکا نہیں تھا آج بڑی بڑی عمارتوں کے مالک ہیں،نیب نے ان پر ہاتھ ڈالا اورپوچھ رہا ہے غیرقانونی کام کیوں کیے؟،ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا،اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہاکہ جس کے پاس موٹرسائیکل تھی وہ آج دبئی میں ٹاورزکامالک ہے،جو لوگ حکومت میں رہے یا ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا تھا۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ اول -