امریکہ میں فائرنگ کے واقعات چارافراد ہلاک،پانچ زخمی

  امریکہ میں فائرنگ کے واقعات چارافراد ہلاک،پانچ زخمی

  

واشنگٹن (این این آئی) ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکی حلقے صدارتی انتخابات کے نتائج شمار کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ واقعہ لاس ویگاس کے نزدیک واقع شہر ہینڈرسن میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پیش آیا۔ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو اسے وہاں فائرنگ سے زخمی دو افراد اور ایک مسلح شخص ملا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے مذکورہ افراد دونوں افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس نے مسلح شخص کے ساتھ رابطے کی کوشش کی مگر وہ اسے ہتھیار پھینک دینے پر قائل نہیں کر سکی۔ اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقامی پولیس کے سربراہ نے واقعے کے اختتام کے بعد 4 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان میں مشتبہ مسلح شخص بھی شامل ہے جو پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ علاوہ ازیں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -