امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ خود کو ہی ڈال دیا 

  امریکی ریپر کانیے ویسٹ نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ خود کو ہی ڈال دیا 

  

  واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے معروف گلوکار اور ریپر کانیے ویسٹ نے اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا اور وہ ووٹ انہوں نے خود کو ہی دیا۔ریپر کانیے ویسٹ نے جولائی میں امریکا کی یوم آزادی کے موقع پر اچانک صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔کانیے ویسٹ آزاد امیدوار کی حیثیت سے صدارتی دوڑ میں شامل ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی بار خود کو ہی ووٹ دیا۔گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’آج میں نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا ہے‘۔کانیے ویسٹ نے لکھا کہ ’یہ ووٹ اس کے لیے جس پر میں حقیقی طور پر بھروسہ کر سکتا ہوں اور وہ میں ہوں‘۔دوسری جانب ریپ گلوکار کانیے ویسٹ کی اہلیہ اور مشہور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشان نے بھی امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ووٹ کس کو دیا ہے۔

 ریپر کانیے ویسٹ 

مزید :

صفحہ اول -