گندم کی 2ہزار،گنا3سوروپے فی  من مقرر کیا جائے،صدر کسان بورڈ 

گندم کی 2ہزار،گنا3سوروپے فی  من مقرر کیا جائے،صدر کسان بورڈ 

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)صدر کسان بورڈ پاکستان شوکت علی چدھڑ نے روزنا مہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب بھر میں گرفتاریاں کسان دشمنی کے مترادف ہیں شوکت چدھڑنے کہا کہ  پر امن کارکنان گرفتاریاں دینے کو تیار تھے تو پھر یہ ریا ستی غنڈہ گردی کیو ں کی گئی ہے۔ کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور نے کہا کہ حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے ہم نے اپنا احتجاج 10نومبر تک موخر کیا ہے اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 10نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ کسان بورڈ کے کارکنان اپنے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے،مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔انہو ں نے کہا کہ ہما رے مطا لبا ت میں گندم کی امدادی قیمت 2000اور گنے کی قیمت 300روپے فی من مقرر کی جائے زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کا یونٹ 5روپے 35بحال کیا جائے. لینڈ ریکارڈ محکمہ کو کرپشن سے پاک کیا جائے اور کسان بورڈ پاکستان کے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا جائے انہو ں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے تو کل پنجاب بھر میں مظاہرے کریں گے. انہو ں نے کہا کہ ہر دفعہ حکو مت ہمیں میٹھی گو لی دے دیتی ہے اس مرتبہ ہم حکو مت کے لو لی پا پ میں آنے والے نہیں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ہما رے حکو مت کے ساتھ مذاکرا ت ہو بھی جاتے ہیں تو جب تک ہمیں مکمل یقین دہا نی نہیں کروا ئی جا ئے گی ہم ہیا ں پر مو جو د رہے گے۔کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور نے کہا کہ حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے ہم نے اپنا احتجاج 10نومبر تک موخر کیا ہے اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 10نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ 

صدر کسان بورڈ 

مزید :

صفحہ اول -