آصف زرداری  آصف زرداری کی عبوری ضمانت  کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

     آصف زرداری  آصف زرداری کی عبوری ضمانت  کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

  

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت (آج) جمعرات کو ہو گی،آصف علی زرداری نے (آج) کی عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری ضیا الدین ہسپتال میں داخل ہیں (آج) جمعرات کو  عدالت پیش نہیں ہو سکتے، عدالت آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ  (آج) آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

 آصف زرداری

مزید :

صفحہ اول -