زاہدہ پروین وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات،نوٹیفکیشن جاری

    زاہدہ پروین وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات،نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)   انفارمیشن گروپ کی گریڈ 22 کی افسر زاہدہ پروین کو  وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا۔ بدھ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کی افسر زاہدہ پروین کو سیکرٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا جبکہ گریڈ 22 کے افسر اکبر حسین درانی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔یادرہے کہ انفارمیشن گروپ کی گریڈ 22 کی افسر زاہدہ پروین موجودہ تعیناتی سے پہلے بھی  قائمقام سیکرٹری اطلاعات ونشریات کے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ انہیں سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے تحفظات کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

زاہدہ پروین 

مزید :

صفحہ اول -