ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر مخالفین بوکھلا گئے،شہباز گل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت دوبارہ ٹریک پر آگئی، اکا ونٹ بیلنس سرپلس 17 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ملک درست سمت پر چلتا دیکھ کر سیاسی مخالفین بوکھلا گئے ہیں معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں کہا ملک کیلئے معاشی حوالے سے اچھی خبریں ہیں بلومبرگ نے وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسی اور حکمت عملی کی تائید کی متحدہ کرپٹ اپوزیشن نے معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ اپنایا ستمبر کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں، ترسیلارتِ زر 7.147 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 1337 ارب روپے کانیٹ ریونیو حاصل کیا۔
شہباز گل