کورونا کیسز کی یومیہ شرح4.9 فیصد تک پہنچ گئی،ڈاکٹر فیصل سلطان 

  کورونا کیسز کی یومیہ شرح4.9 فیصد تک پہنچ گئی،ڈاکٹر فیصل سلطان 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے  مثبت کیسز کی یومیہ شرح4.9فیصد تک پہنچ گئی ہے، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز ہسپتال میں شعبہ ڈینٹسٹری کی او پی ڈی سروس کا آغاز کردیا اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پمز ڈینسٹری او پی ڈی کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے پمز ڈینٹسٹری او پی ڈی میں بہترین طبی سہولیات دستیاب ہوں گی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے،  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کے یومیہ اعدادوشمارکابغورجائزہ لے رہے ہیں، تعلیمی اداروں کی بندش تاحال زیرغورنہیں ہے  معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستانی ہیلتھ ورکرز مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں۔

فیصل سلطان 

مزید :

صفحہ اول -