کرپشن سکینڈل کیس، ملزم عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

کرپشن سکینڈل کیس، ملزم عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے سابق وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے خلاف اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم عثمان سعید کے مزید 16 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی  عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے حتمی کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی،نیب کی جانب سے ملزم عثمان سعید کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ملزم کی جانب سے لگ بھگ 2 سے 3 ارب روپے کی خوردبرد کے شواہد حاصل ہوئے،ملزم عثمان سعید مین برانچ, فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات تھا، نیب تفتیشی ٹیم نے مین برانچ فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں 16 مئی 2018 کو چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق 13 میگا بزنس گروپس مالکان اور بینک افسران کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے لیٹر آف کریڈٹ کا غلط اعدادوشمار اور درآمد شدہ مال بغیر ادائیگی بینک سے ریلیز کرواتے رہے۔

مزید :

علاقائی -