صاف پانی کرپشن کیس، سپلیمنٹری ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب 

صاف پانی کرپشن کیس، سپلیمنٹری ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث ملزم قمرالاسلام اور وسیم اجمل سمیت 20 ملزمان کے کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لئے 9 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر نیب تفتیشی افسر سپلیمنٹری ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر سپلیمنٹری ریفرنس دائر کر دیا جائے گا اس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء انجینئر قمرالاسلام سمیت 20 افراد نامزد ہیں. دیگر ملزمان میں مسعود اختر، وارث علی، خالد ندیم بخاری، اظہرالدین اور سلیم اختر وغیرہ شامل ہیں، نیب لاہور کی جانب سے 17 اپریل 2018 کو مرکزی ملزم خالد ندیم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا، ملزمان نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے۔

مزید :

علاقائی -