ڈی سی بونیر کے زیرصدارت  کورونا بارے اجلاس کا انعقاد

ڈی سی بونیر کے زیرصدارت  کورونا بارے اجلاس کا انعقاد

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنربونیرنصراللہ خان کی سربراہی میں کروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ اوراس حوالے سے طبی عملے سمیت ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہواایڈیشنل ڈپٹی کمشنربونیروفوکل پرسن برائے انسدادِ کرونا وائرس محمدعلی نے فورم کو تفصیلی بریفنگ دی۔جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروفوکل پرسن ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول بونیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈگر، اسسٹنٹ کمشنرزاورانسدادِ کرونا سے منسلک دیگرطبی عملے نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنربونیرنصراللہ خان نے واضح کیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے جاری کردہ کروناروک تھام کے لائحہ عمل پرسختی سے عمل درآمدیقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنربونیرنے کہا کہ الحمداللہ گزشتہ لہرپربونیرمیں عوام کے تعاون سے بڑی حدتک قابوپالیا گیا تھاعوام کے نام پیغام میں انہوں نے کہا حفاظتی تدابیریعنی ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اورہاتھ دھونا اپنا معمول بنائیں ضلعی انتظامیہ بونیرکے ساتھ کروناکے عدم پھیلاؤمیں اپنا کرداراداکریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -