عوام کے مسائل کے حل سے پہلو تہی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی: قلندر لودھی 

عوام کے مسائل کے حل سے پہلو تہی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی: قلندر ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ محکمہ مال میں ان اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا جو لوگوں کے      مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے اور ان میں رکاوٗٹیں پیدا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا ریو نیو اکیڈمی پشاور کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبہ میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور اپنے اپنے شعبوں میں بہتری لائیں جو اہلکار کام نہیں کرتا اور ڈیوٹی میں غفلت کرتے ہیں انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مال میں انقلابی اصلاحات لا رہے ہیں لوگوں کو ڈیلیور کرنا ہے اور انکے پیچید گیوں کو دور کرکے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ صوبائی وزیر مال کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور تاخیری حربے استعمال کرنے والون کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو محکمہ میں جاری پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی اور اکیڈمی کے مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کرایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -