نوشہرہ میں کنٹرول ریٹ پر آٹا کا تھیلہ 860 روپے میں فروخت 

نوشہرہ میں کنٹرول ریٹ پر آٹا کا تھیلہ 860 روپے میں فروخت 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن (Mir Reza Ozgen) کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فرقان اشرف کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ کے ہمراہ نوشہرہ کلاں میں سبسڈائیز سرکاری آٹا 20 کلو تھیلہ 860 روپے پر موبائل ٹرک کے رزیعے تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ حکومت کے سبسڈی پروگرام کے تحت سرکاری نرخ 860 روپے پر 20 کلو آٹے کا تھیلا فراہم کررہے ہیں۔اس سلسلے میں موبائل ٹرک کے علاہ یونین کونسل / ویلیج کونسل کی سطح پر بھی سبسڈائز آ ٹے کی فراہمی جاری ہیں۔ تاکہ شہریوں کو باآسانی سرکاری ریٹ پر آٹا ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخوں پر آٹے کا تسلسل جاری رہیگا اور شہریوں کوآٹے کی قلت کا سامنا نہ ہوگا، انہوں نے واضح کہا کہ اگرکسی بھی ڈیلر نے سرکاری نرخ سے زائد سرکاری گندم سے بنے آٹے کی فروخت کی تو ان کالائسنس منسوخ کردیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -