ایڈیشنل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) فیروز شاہ کی نوشہرہ آمد

ایڈیشنل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) فیروز شاہ کی نوشہرہ آمد

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کیپٹن(R) فیروز شاہ کی نوشہرہ آمد۔پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی۔یادگار شہداء پر پولیس چڑھائے اور دُعامانگی۔انوسٹی گیشن میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ملزمان کو عدالت سے سزا دلوائیں۔پولیس لائن نوشہرہ میں انوسٹی گیشن افسران کو ہدایات۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین، ایس پی انوسٹی گیشن نورجمال خان، تینوں سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور تفتیشی افسران موجود تھے۔نورجمال خان ایس پی انوسٹی گیشن نے ایڈیشنل ڈی آئی جیانوسٹی گیشن کیپٹن(R) فیروز شاہ کونوشہرہ کے جرائم اورملزمان کی گرفتاری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔تفتیش کے بغیر پولیس کا تصور ممکن نہیں۔غیر جانبدارنہ تفتیش سے ہی ہم اصل ملزم کو گرفتار کرکے مظلوم کو انصاف فراہم کر سکتے ہیں۔ تفتیشی نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے انوسٹی گیشن افسران جدید ٹیکنالوجی کو صیح طریقے سے بروئے کار لاکرعدالت سے ملزمان کو سزائیں دلوائیں۔ مظلوم عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن حد تک مدد کرے۔ اپنی پروفیشنل کارکردگی میں مزید بہترلا کرجرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -