خیبر پختونخوا کے صنعتکاروں کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ اور احتجاجی کیمپ 

      خیبر پختونخوا کے صنعتکاروں کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ اور احتجاجی ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے فنکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ  لگا دیا ہے کیمپ میں صوبہ کے مختلف ٹی وی  اور سٹیج کے فنکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹی وی،سٹیج اور ثقافتی پرگراموں پر پابندی کے باعث صوبہ کے فنکار بے روزگاری کا شکار ہے اور مہنگائی کے اس دور میں وہ فاقہ کشی پر مجبور ہے فنکاروں نے کہا کہ نشتر ہال پشاور میں پروگرام  کرنے کی بھاری فیس لی جاتی ہے  جو ہم غریبوں کے بس کی بات نہیں انہوں نے صوبائی حیکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  ٹی وی،اسٹیج اور ثقافتی پروگراموں سے پابندی ہٹائی جائے جبکہ فنکاروں کے لئے خصوصی ریلیف پیکج دینے سمیت نشتر ہال میں پروگرام منعقد کرنے کے حوالے سے فنکاروں کو سہولیات دی جائے  بصورت دیگر احتجاجی کیمپ جاری رہے گا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -