ماس میڈیا رابطہ پل کی حیثیت رکھتا ہے،ارشد خان 

  ماس میڈیا رابطہ پل کی حیثیت رکھتا ہے،ارشد خان 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو ماس میڈیا کے ذریعے تشہیر دینا دراصل عوام اور حکومت کے درمیان ایک رابطہ پل کی حیثیت رکھتا ہے اور حکومت کی طرف سے کیے گئے تمام فیصلوں سے متعلق آگہی پھیلانا محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے میں آگہی اور عوام کو معلومات میسر ہوں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ رات کو ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ا جلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی پی او قاسم خان اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سمیت ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی طرف سوات میں عوام الناس کیلئے صحت کارڈ پلس کے افتتاح سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جس پر سیکر ٹری اطلاعات نے اطمینان کا اظہار کیا اور بعض ذمہ داریوں  کے بارے میں احکامات بھی جاری کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -