جے ٹی آئی کا گستاخانہ خاکوں اور مدرسہ دھماکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  جے ٹی آئی کا گستاخانہ خاکوں اور مدرسہ دھماکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام پشاور کے  زیر اہتمام فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے اشاعت اور پشاور کے مدرسہ میں دہشت گردی کے واقع کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر احمد شہزاد،ضلعی ڈسٹرکٹ پشاور  کے صدر شکیل احمد اور یگر  ساتھیوں نے کی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ فرانس میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دہشت گردی ہے جسے فرانس کی ھکومت کی حمایت ھاصل ہے اور اسکی جتنی بھی مزمت کی ج ائے کم ہے انہوں نے کہاکہ فرانس کے صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیانات  سے انکا گنوانا چہرہ بے نقاب ہوا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کتم کیے جائے جبکہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے سمیت  فرانس کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور  مسلمان ممالک ایسے حکمت عملی ترتیب دے جس سے ائندہ ایسے واقعات کا سد باب ممکن ہو۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -